google.com, pub-1392021640705077, DIRECT, f08c47fec0942fa0

The GENDER in Italian

Maschile e Femminile تَذکیر و تانیث

آج کے اس سبق کو شروع کرنے سے پہلے میں آپ کو بتا دوں کہ اطالوی زبان کی گرائمر کے اس حصے میں انتہا کی بےقاعدگی ہے۔ لہذا اگر آپ کو وہ تمام اصول کو زبانی یاد کرنے میں دقت ہوتی ہے تو پریشانی کی کوئی بات نہیں اصل میں ان کو زبانی یاد کرنے کی ضرورت بھی نہیں ہے۔ ان اصول کو آسانی سے اور لمبے عرصے تک یاد رکھنے کے لئے ضروری ہے کی آپ ان الفاظ کو اپنی روزمرہ زندگی میں باقاعدگی سے استعمال کریں اور بار بار مشق کرتے رہیں۔ بچوں کے لئے جو اطالوی کتابیں ہوں ان کو پڑھیں۔ ان کتابوں کو آپ اپنے علاقے میں موجود کسی بھی لائبریری سے لے سکتے ہیں
بہرحال میں ان تمام اُصولوں کا حوالہ دے دیتی ہوں تاکہ وہ آپ کی دماغ میں نقش ہو جائیں اور جب کبھی ویسے الفاظ آپ کی نظر سے گزریں توآپ پریشان نہ ہوں

In italiano ci sono solo due generi per i nomi: maschile e femminile.
اطالوی زبان میں نام کے صرف دو صنف ہیں: مُذَکّراور موٴنث

Maschili in -o:  ختم ہوتے ہیں جیسا کہ O مذکر نام پر
capello بال, vetro شیشہ ecc… وغیرہ

Femminili in -a: 
ختم ہوتے ہیں جیسا کہ:  A موٴنث نام پر
casگھر, mela سیب ecc وغیرہ…

Maschili e femminili in -e: 
پر ختم ہوتے ہیں جیسا کہ E کچھ مذکر اور موٴنث نام
il canکتا, la pelle جلد ecc…

Nomi maschili che finiscono in -a: 
:پر ہوتے ہیں لیکن وہ موٴنث کی بجائے مذکر ہوتے ہیں جیسا کہ A کچھ اسماء ایسے ہوتے ہیں جو کہ ختم
il problemمسئلہ, il tema موضوع ecc…

Nomi femminili che finiscono in -o: 
پر ہوتے ہیں لیکن وہ مذکر کی بجائے موٴنث ہوتے ہیں جیسا کہ O کچھ اسماء ایسے ہوتے ہیں جو کہ ختم
la manہاتھ, la foto تصویر ecc…

Nomi in -tore hanno il femminile con -trice:
آتا ہو انکی موٴنث بنانے کے لئے tore وہ اسماء جن کے آخر میں
کی جگہ tore
لگایا جاتا ہے trice
جیسا کہ:
il scrittore مُصَنَّف, la scrittrice مُصَنَّفہ, l’attore اداکار, l’attrice اداکارہ ecc…

Alcuni nomi formano il femminile in -essa
آئے وہ موٴنث ہوتے ہیں essa وہ اسماء جن کے آخر میں
جیسا کہ:
lo studente طالب علم, la studentessa طالبہ; il principe شہزادہ, la principessa شہزادی ecc…